ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی سی سی قوانین پر تنقید کرنے پر پی سی بی نے حفیظ کو جاری کیا نوٹس

آئی سی سی قوانین پر تنقید کرنے پر پی سی بی نے حفیظ کو جاری کیا نوٹس

Sun, 20 May 2018 12:50:43    S.O. News Service

کراچی،19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مشتبہ بولنگ ایکشن پر ان کے تبصرے کے بارے میں جواب مانگا ہے۔بورڈ کے ایک ذرائع نے کہا کہ پی سی بی حفیظ کے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں کئے گئے تبصرے سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے مرکزی معاہدہ کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔حفیظ کے بولنگ ایکشن کو تین سال میں تیسری بار آئی سی سی کے بولنگ ٹیسٹ میں ہری جھنڈی ملی ہے۔وہ بولنگ ایکشن میں قوانین کے لاگو کرنے کے طریقے سے ناراض تھے۔انہوں نے کہاکہ کسے مشتبہ بولنگ ایکشن کے لیے بلایا جاتا ہے، اس پر بہت سی چیزیں منحصر ہوتی ہیں۔اس میں کچھ بورڈ کے اثرات کا کافی لینا دینا ہے اور کوئی بھی ان کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔


Share: